پانچ سال سے عائد ڈالر کی درآمد پر پابندی ختم ہونے کا امکان

بدھ 22 جنوری 2014 17:34

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کیلئے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پانچ سال سے عائد ڈالر کی درآمد پر پابندی ختم ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کی مشاورت کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ کو مزید کم کرنے کے لئے ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر کی درآمد کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ایکسچینج کمپنیز نے طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے کیلئے ڈالر کی درآمد کی اجازت طلب کی تھی۔

اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی درآمد پر پانچ برس سے پابندی لگائی ہوئی ہے جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک اسٹیٹ بینک صرف اے کیٹیگری کی ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر درآمد کرنے کی اجازت دے سکتا ہے تاہم اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک سخت نگرانی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :