ایم ڈی سوئی سدرن گیس ظہیر صدیقی نے گیس کی قیمتوں میں دس فیصد تک اضافے کا مطالبہ کردیا

بدھ 22 جنوری 2014 17:33

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) ایم ڈی سوئی سدرن گیس ظہیر صدیقی نے گیس کی قیمتوں میں دس فیصد تک اضافے کا مطالبہ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست کی چیئرمین اوگرا کے روبرو مقامی ہوٹل میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی ظہیر صدیقی نے گیس کی قیمتوں میں دس فیصد تک اضافے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گیس فیلڈ سے گیارہ سو پچاس ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے جبکہ سردی میں اضافے کے باعث گیس کی طلب چودہ سو ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ چکی ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار بلوچستان کی گیس کی ڈیمانڈ ایک سو اسی ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ چکی ہے۔ دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین شبیر سلیمان نے سی این جی کی قیمتوں میں تین روپے پینتیس پیسے فی کلو اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :