ملکی معیشت پر خساروں کے چھائے بادل چھٹنے لگے

بدھ 22 جنوری 2014 17:33

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء)ملکی معیشت پر خساروں کے چھائے بادل چھٹنے لگے۔ گزشتہ ماہ دسمبر میں بین الاقوامی ادائیگیوں کا توازن پاکستان کے حق میں رہا۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی جانب سے بیرون ممالک کو کی جانے والی ادائیگیوں کے مقابلے وصولیاں 25 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں۔غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کے باعث جولائی تا دسمبر مجموعی طور پر جاری کھاتوں کا خسارہ1.5 ارب ڈالر کے لگ بھگ رہا جبکہ گزشتہ سال اس عرصے میں یہ صرف 8کروڑ ڈالر تک محدود تھا۔ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ 3جی لائسنس کی نیلامی سمیت اداروں کی نجکاری اور مختلف بانڈز کی فروخت سے ادائیگیوں کے دباوٴ میں کمی کی توقع ہے۔