خانیوال، عمران خان نوازشریف پربلاجواز تنقید کر کے سیا ست چمکانے کی ناکام کوشش ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

مزید مقامی خبریں

وقت اشاعت: 22/01/2014 - 21:39:36 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 20:55:11 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 18:58:14 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 17:30:50 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 17:30:50 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 17:29:55 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 17:28:21 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 17:28:21 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 17:28:21 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 17:27:17 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 17:27:17
- مزید خبریں

خانیوال

خانیوال، عمران خان نوازشریف پربلاجواز تنقید کر کے سیا ست چمکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،راناعبدالرحمن خاں

خانیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء)مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ پنجاب کے فنانس سیکرٹری راناعبدالرحمن خاں نے کہاکہ عمران خان میاں نوازشریف پربلاجواز تنقید کر کے سیا ست چمکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں حالانکہ وہ خود اپنی حکومت کی کارکردگی کومایوس کن قرار دے چکے ہیں وہ یہاں سول کلب خانیوا ل میں ایک تقریب میں معززین علاقہ سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کو جومسائل درپیش ہیں کوئی بھی سیاسی جما عت تن تنہاء نہیں کرسکتی حکومت ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنا چاہتی ہے تمام مذہبی، سیاسی قوتوں کو مثبت انداز میں ساتھ دینا چاہیے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے واقعات نے ملک وقوم کی بنیادوں کو ہلادیا ہے ان حالات میں ملک وقوم کی سلامتی کے لیے تمام قوتوں کو اپناکردار اداکرناچاہیے بلاجواز تنقید کرنے کی بجائے مثبت تجاویز لاناچاہیے ا س موقع پر خلیفہ بابا فرقان علی، شیخ محمداقبال ،راؤ کامران عمربھی انکے ہمراہ تھے۔

22/01/2014 - 17:30:50 :وقت اشاعت