کراچی ، مسلسل حملوں اور ہلاکتوں پر ملیر کے محکمہ صحت کے پولیو ورکز کا شدید احتجاج

بدھ 22 جنوری 2014 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) پولیو ورکرز پر دہشت گردوں کے مسلسل حملوں اور ہلاکتوں پر ملیر کے محکمہ صحت کے پولیو ورکز کا شدید احتجاج، شہید ورکرز کو معاوضہ دینے اور دیگر ورکرز کے تحفظ کی یقین دہانی تک پولیو مہم بند کرنے کا اعلان: تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قیوم آباد میں پولیو ورکرز پر دہشت گردوں کے حملے اور 2 خواتین ورکرز سمیت 3 ورکرز کے شہید ہونے پر جہاں سندھ بھر میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے وہاں کراچی کے مضافاتی علاقوں میں پولیو کے قطرے پلانے والے محکمہ صحت کے ملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور وہ عدم تحفظ کے باعث مزید پولیو مہم چلانے سے قاصر ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز میمن گوٹھ، گڈاپ، درسانہ چھنا، ابراہیم حیدری و دیگر علاقوں میں پولیو ورکرز نے محکمہ صحت کے ملازمین سے مل کر احتجاجی اجلاس کئے ، جس سے خطاب کرتے ہوئے سلیم جے میمن، حنیفہ خاتون و دیگر نے اعلان کیا کہ جب تک ان کی زندگیوں کو مکمل طور پر تحفظ فراہم نہیں کیا جائیگا اور شہید کارکنان کو معاوضہ کی ادائیگی نہیں کی جائیگی تب تک پولیو مہم بند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :