کراچی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جا نب سے نا جا ئز منا فع خوری اور ملا وٹ کے خلاف آپریشن جا ری ،قید جرما نے اور سزائیں

بدھ 22 جنوری 2014 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ کراچی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جا نب سے نا جا ئز منا فع خوری اورملا وٹ کے خلاف شہر بھر میں آپریشن جا ری ہے جس کے تحت دوودھ ،آٹا ،سبزی ،دالیں ،گوشت ، پھلوں ، مرغی اور دیگر اشیا ء خوردنوش سرکا ری نر خنامہ سے زائد پر فروخت کرنے پر65دکا نداروں کا چالان، 61 ہزار9سو روپے جرمانہ عائدکیا گیا،کمشنر کراچی نے کہا کہ جن علا قوں میں گر انفروشوں کے خلا ف اقدامات کیے گئے ان میں گلزار ہجری ۔

گارڈن۔لانڈھی۔ائر پورٹ ۔نارتھ ناظم آباد کے علا قے شامل ہیں ۔شعیب احمد صدیقی نے مزید بتایا کہ شہر بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف جا ری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 04آٹا فروشوں ۔

(جاری ہے)

40مرغی فروشوں ۔04 اشیاء خوردنوش۔04گوشت فرشوں۔03سبزی فروشوں ۔03پھل فروش اور11دودھ فروشوں کے خلاف چالان کیے گئے ۔جبکہ مسلسل خلا ف ورزی پر 4گراں فروشوں کو جیل بھجوادیا گیا۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ نا جا ئز منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی ۔گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اورملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن اس وقت تک جا ری رہیگا ،جب تک کہ یہ ضمیر فروش اپنی روش ترک نہ کردیں اور عوام کو سرکا ری ریٹ کے مطابق اشیا ء کی فروخت کو یقینی نہیں بنالیتے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ سبزیوں کی مصنوعی قلت اور گرانفروشی کو روکنے کے سلسلے میں سبزی منڈی اور پھل منڈی میں رات نیلامی کے اوقات میں انتظامی افسران کی مستقل ڈیوٹی لگادی گئی ہے جسکے نتیجے میں سبزیوں کی قیمتیں بتد ریج نیچے آتی جا رہی ہیں اور یہ عمل مسلسل جا ری رہیگاتا کہ حکومت کی ہدایت پر عوام کو زیا دہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :