سوئٹزرلینڈ میں شام کے بارے میں بین الاقوامی امن کانفرنس

بدھ 22 جنوری 2014 17:14

جنیوا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) سوئٹرز لینڈ میں شام کے بحران کے حل کے لیے بین الاقوامی امن کانفرنس جنیوا 2 کا آغاز ہوگیا ہے۔ مونٹرے میں منعقدہ بین الاقوامی شام امن کانفرنس کا افتتاح سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کیا۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھا کہ کانفرنس ،شام کے فریقین کے لیے یکجہتی دکھانے کا اچھا موقع ہے، کانفرنس میں عالمی طاقتوں کے نمائندے، شامی حکومت اورشامی اپوزیشن کے وفودسمیت 40 ملکوں اور تنظیموں کے رہنما بھی شریک ہیں ، شام کی جانب سے وزیر خارجہ ولید المعلم اور نائب وزیراعظم شرکت کررہے ہیں۔

روسی وزیرخارجہ کاافتتاحی خطاب میں کہناتھا کہ کانفرنس میں شریک جماعتوں پر مسئلے کے حل کے لیے تاریخی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :