86 فیصد پاکستانی مشرف اوران کیساتھیوں کیخلاف کارروائی چاہتے ہیں، گیلپ

بدھ 22 جنوری 2014 16:24

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) 86 فیصد پاکستانیوں نے ایمرجنسی کے نفاذ میں شامل سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی کی حمایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

گیلپ سروے کے مطابق 86 فیصد پاکستانی ایمرجنسی نفاذ میں مشرف اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں۔ سروے کے مطابق 12 فیصد لوگوں کی رائے ہے کہ صرف مشرف کے خلاف ہی کارروائی ہونی چاہیے۔ 12 فیصدافراد نے ایمرجنسی کے خلاف مقدمے سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا۔ گیلپ سروے میں چاروں صوبوں سے مرد و خواتین سے رائے لی گئی۔