صنعتی چیمبر زکے قیام کوحتمی شکل دینے کی تیاریا ں مکمل کرلی گئی ہیں ، سینیٹر عبدالحسیب خان

بدھ 22 جنوری 2014 16:24

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) سینیٹرعبدالحسیب خان نے کہا ہے کہ صنعتی چیمبر کے قیام کے بل پربغیر کسی اعتراضات داخل کرائے جانے کے باعث سینٹ میں متفقہ طورپر قائمہ کمیٹی برائے تجارت کومنظورکرتے ہوئے متعلقہ وزارت سے فوری طورپر صنعتی چیمبرز قائم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹرعبدالحسیب خان کے مطابق گزشتہ روز سینٹ کے اجلاس کے دوران صنعتی چیمبر زکے قیام کوحتمی شکل دینے کی تیاریا ں مکمل کرلی گئی اور صنعتی چیمبرز کے قیام پر آراء طلب کئے جانے پر اپوزیشن سمیت کسی سے بھی اعتراضات موصول نہ ہونے کے باعث صنعتی چیمبرکے قیام کابل منظورکرلیا گیا ہے جس کے بعد صنعتی چیمبرز کے قیام کاعمل جلد مکمل ہوجائیگا ۔

انہوں نے بتایا کہ پیر کے روز سینیٹ کے اجلاس کے دوران صنعتی چیمبرکے قیام پر بات چیت شروع کی گئی اور تجارتی آرڈنینس کی دوشقوں میں اضافہ کرنے کی تجویز پیش کردی گئی تاکہ صنعتکاروں کو انکی نمائندگی کرنے والا پلیٹ فارم مل سکے جس پر متفقہ طورپر سب نے حامی بھرلی ہے اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے وزارت تجارت اور ڈائریکٹرجنرل ٹریڈآرگنائزیشن کو فوری طورپر صنعتی چیمبرقائم کرنے کاعندیہ دیدیا ہے ۔