ایوان وزیراعلیٰ کیلئے سکیورٹی آلات کی خریداری کیلئے محکمہ خزانہ سے 2کروڑ کا مطالبہ

بدھ 22 جنوری 2014 15:28

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) آئی جی پنجاب نے ایوان وزیراعلیٰ کے حفاظتی انتظامات کیلئے سکیورٹی آلات کی خریداری کیلئے محکمہ خزانہ سے 2کروڑ کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب خان بیگ نے ایوان وزیراعلیٰ کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ خزانہ کو 2کروڑ روپے ڈیمانڈ کی سمری بھیج دی ہے ،جس کے مطابق 7کلب روڈ پر واقع ایوان وزیراعلیٰ کی سکیورٹی کیلئے نئے گیٹ، نئی گاڑیاں،سی سی ٹی وی کیمرے جبکہ نئے سکیورٹی آلات بھی خریدے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :