معروف ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید پر فائرنگ کی تحقیقات کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

بدھ 22 جنوری 2014 15:26

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذوالفقار حمید نے معروف ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید پر فائرنگ کی تحقیقات کیلئے ایس پی عمر ورک اور ایس پی ملک اویس کی سربراہی میں دو ٹیمیں تشکیل دیدی۔

(جاری ہے)

ا بتدائی تحقیقات کے مطابق اصغر ندیم سید پر 30بور پستو ل سے فائرنگ کی گئی اور پولیس کوموقع سے گولیوں کے دو خول بھی ملے ہیں ۔پولیس کے مطابق اصغر ندیم سید ہو ش میں آچکے ہیں تاہم ڈاکٹروں نے ابھی تک ان کا بیان لینے کی اجازت نہیں دی ۔

متعلقہ عنوان :