اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر پٹرولیم شاکو سی این جی بندش سے متعلق کیس میں دوبارہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا
بدھ 22 جنوری 2014 15:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کو سی این جی بندش سے متعلق کیس میں دوبارہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے چوبیس جنوری کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دے دیاہے۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سی این جی بندش سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر پٹرولیم نے سی این جی کے عدالتی فیصلے کیخلاف پریس کانفرنس کرکے توہین عدالت کی ۔پندرہ جنوری کو نوٹس جاری ہونے کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پوچھاکہ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان کہاں ہیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل ان کی جگہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔وزارت پٹرولیم کے حکام نے بتایا کہ وزیر کو توہین عدالت کے نوٹس کا علم نہیں، درخواست گزار کے وکیل قمر افضل نے کہا کہ اس سے پہلے دودفعہ یہی عدالت فیصلہ دے چکی ہے، فیصلہ آج ہی سنایا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ فریقین کے وکلا سی این جی بندش سے متعلق سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ نہیں لائے، تحریری فیصلہ پڑھے بغیر فیصلہ نہیں سنایا جاسکتا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.