پاکستان میں کانگو ، سارس ، انتھراکس اور ڈینگی کی باآسانی تشخیص ممکن

بدھ 22 جنوری 2014 13:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) پاکستان میں کانگو ، سارس ، انتھراکس ، ڈینگی اور خطرناک اقسام کے انفلوائنزا کی باآسانی تشخیص ممکن ہوگئی ، پہلی بائیو سیفٹی لیبارٹری کا افتتاح کردیاگیا۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں پہلی بائیو سیفٹی لیبارٹری (لیول تھری) کاافتتاح وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسزسائرہ افضل تارڑ نے کیا۔ اس موقع پر منعقد ہ تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ ڈاکٹر برجیس نے بتایاکہ جدید نوعیت کی اس لیبارٹری میں بیکٹیریا اوروائرل انفکشنز کی پیچیدگیوں کی تشخیص ممکن ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :