جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان گریم اسمتھ نے آئرلینڈ کی شہریت حاصل کرلی

بدھ 22 جنوری 2014 13:21

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان گریم اسمتھ نے آئرلینڈ کی شہریت حاصل کرلی ہے۔ تاہم وہو جنوبی افریقی شہریت بھی برقرار رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

آئرش شہری بننے کے سبب وہ جب بھی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی سے دستبردار ہوں گے انہیں فوری طور پر آئرش کرکٹ ٹیم میں شمولیت کا حق مل جائیگا تاہم انہوں نے ابھی اس قسم کا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا ۔

گریم اسمتھ واضح کرچکے ہیں کہ وہ ورلڈ کپ 2015 تک پروٹیز کی نمائندگی کی خواہش رکھتے ہیں تاہم ان کی میگا ایونٹ کیلئے ٹیم میں شمولیت یقینی نہیں کیونکہ انہوں نے گذشتہ آٹھ ون ڈے انٹرنشنلز میں سے وہ ایک بار بھی 30 سے زائد رنز اسکور نہیں کرسکے ہیں۔ گریم اسمتھ انگلش سیزن میں سرے کاؤنٹی کی جانب سے کھیلتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :