تین روزہ سندھ اسپورٹس بورڈ جونیئر باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز کل ہوگا

بدھ 22 جنوری 2014 13:20

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیراہتمام تین روزہ سندھ اسپورٹس بورڈ جونیئر باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز (آج) جمعرات23 جنوری سے استادہ عبداللہ بلوچ باکسنگ اسٹیڈیم پیپلز اسپورٹس کمپلکس ماری پور میں ہوگا۔

(جاری ہے)

سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکرٹری اصغر بلوچ کے مطابق چیمپئن شپ میں کراچی ڈویڑن کے دو ٹیموں کے علاوہ حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر اور لاڑکانہ ڈویڑن کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :