کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا کا اجلاس کل ہوگا

بدھ 22 جنوری 2014 13:08

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا (بی سی سی) کا اجلاس جمعرات کو ہوگا ۔ بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق تمام الحاق شدہ یونٹس کے نمائندگان کو اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کے ایجنڈے کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم اس بات کا امکان ہے کہ اجلاس میں انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے شیڈول کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے، آئی پی ایل کا ساتواں ایڈیشن ملک میں عام انتخابات کے شیڈول سے متصادم ہے جس کی وجہ سے تا حال ایونٹ کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ ایونٹ کے چند میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں۔

متعلقہ عنوان :