2014ء پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے کامیابیوں کا سال ثابت ہوگا ،‘ عابد علی

بدھ 22 جنوری 2014 13:04

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) سینئر اداکارہ عابد علی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ 2014ء پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے کامیابیوں کا سال ثابت ہوگا ، گزشتہ سال جس طرح پاکستانی فلموں نے کامیابی حاصل کی یہ سلسلہ نئے سال میں بھی جاری رہے تو انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں عابد علی نے کہا کہ 2013ء میں جس طرح پاکستانی فلموں نے کامیابی حاصل کی اس سے آئی سی یو میں پڑی انڈسٹری کو سہارا ملا ہے ۔مجھے امید ہے کہ نیا سال پاکستان انڈسٹری کے لئے کامیابیوں کا سال ثابت ہوگا ۔ عابد علی نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ فلموں کی کامیابی کے لئے جاندار اسکرپٹ تحریر کریں اور خصوصا اپنے معاشرے کے مسائل کو اجاگر کریں ۔

متعلقہ عنوان :