مارننگ شو کی میزبانی آسان کام نہیں ہے ، اداکاری او رپروڈکشن سے مشکل کام ہے ‘ جویریہ سعود

بدھ 22 جنوری 2014 13:03

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء)اداکارہ جویریہ سعود نے کہا ہے کہ مارننگ شو کی میزبانی آسان کام نہیں ہے اور آپ کو آنیوالے مہمان کے بارے میں ہر طرح کی معلومات ہونی چاہئیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں جویریہ سعود نے کہا کہ پروڈکشن اورڈرامہ اداکاری الگ شعبے ہیں جبکہ میزبانی دونوں سے مختلف اور مشکل ہے ۔اس کے لئے نہ صرف آپ کے پاس معلومات کا ذخیرہ ہونا چاہیے بلکہ جو مہمان آپکے پروگرام میں آرہا ہوتا ہے اسکے بارے میں بھی آپ کو معلومات ہونی چاہئیں۔ جویریہ نے مزید کہا کہ میرا میزبانی کاہرگز کوئی پروگرام نہیں تھا لیکن پرستاروں کے اصرار پر ا س طرف آئی ہوں اور میرے کام کو بیحد پسند کیا جارہا ہے۔