تھائی لینڈ ، دارالحکومت سمیت مختلف صوبوں میں 2 ماہ کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی

بدھ 22 جنوری 2014 12:47

بنکاک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) تھائی لینڈ کی حکومت نے عوامی مظاہروں کی شدت میں کمی لانے کیلئے دارالحکومت سمیت مختلف صوبوں میں 2 ماہ کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی وزیراعظم نے عوامی مطالبے کے برخلاف استعفیٰ نہ دینا کا اعلان کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال کا نفاذ کردیا ہے جس کے بعد بنکاک سمیت مختلف صوبوں میں کرفیو لگا دیا گیا جبکہ اس دوران 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کو مشکوک افراد کو بھی حراست میں لینے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

وزیراعظم ینگ لوک شیناوترا کا کہنا تھا کہ مظاہرین سے بات چیت کے ذریعے معاملات حل کئے جائیں گے جبکہ فوج کو اس تمام معاملات سے الگ رکھا جائے گا صرف پولیس کی مدد سے ہی حالات پر قابوپانے کی کوشش کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین وزیراعظم ہاوٴس کے علاوہ سرکاری دفاتر اور بینکوں پر قبضہ کر چکے ہیں اس کے باوجود حکومت مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل کا حل چاہتی ہے۔واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں 2 فروری کو عام انتخابات کا اعلان کیا گیا -

متعلقہ عنوان :