ممتاز عالمی کاروباری طبقہ غربت مٹانے میں مدد دے ، پاپائے روم

بدھ 22 جنوری 2014 12:46

روم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) پوپ فرینسز نے دنیا کے کاروباری اور سیاسی اشرافیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ہنر اور بے تحاثہ وسائل کا استعمال کرتے ہوئے دنیا سے غربت کا خاتمہ کریں۔پاپائے روم کے جاری کردہ پیغام سے سوئٹزلینڈ کے شہر ڈیووس میں سالانہ عالمی اقتصادی فورم کا آغاز ہوا۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں پوپ نے اِس بات کو سراہا کہ جدید کاروبار نے صحتِ عامہ کی نگہداشت، تعلیم اور ابلاغ کے فروغ کے میدان میں ایک کلیدی کردار ادا کیا۔

اْنھوں نے کہا کہ یہ بات ’ناقابل قبول‘ ہے کہ متعدد معیشتیں اب بھی بھوک و افلاس سے نمٹنے کی جستجو میں الجھی ہوئی ہیں۔ اْنھوں نے فورم میں شرکت کرنے والے وفود سے کہا کہ وہ اِس بات کو ’یقینی بنانے کی سعی کریں کہ دولت کے ذریعے انسان ذات کی خدمت بجا لائی جائے نہ کہ ان پر حکمرانی کی جائے