امریکی صدر کا روسی ہم منصب کو ٹیلیفون ، شام کی صورتحال پرہونیوالے جنیوا مذاکرات پر تبادلہ خیال

بدھ 22 جنوری 2014 12:46

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) امریکی صدربارک اوباما نے اپنے روسی ہم منصب پیوٹن کو فون کیا اور ان سے شام کی صورتحال پرہونیوالے جنیوا مذاکرات پر تبادلہ خیال کے علاوہ سوچی اولمپک کو محفوط بنانے کیلئے سیکیورٹی تعاون کی پیشکش کی۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق اوباما نے شامی صورتحال پر جنیوا میں ہونیوالے مذاکرات پر روسی صدر سے بات چیت کی اور داغستان کے علیحدگی پسندوں کی جانب سے سوچی شہر میں ہونے والے سرمائی کھیلوں کے دوران حملے کی دھمکی کے بعد امریکی صدر نے پیوٹن کو تعاون کی پیشکش کی ۔

وائٹ ہاوس کے ترجمان نے کہاکہ امریکہ روس کو سرمائی کھیلوں کے دوران ہوائی اور سمندری امداد دینے پر تیار ہے، ترجمان کے مطابق روس چاہے تو امریکہ کے دو جنگی جہاز کھیلوں کے دوران بحیرہ اسود میں تعینات کیے جا سکتے ہیں، امریکی ترجمان کے مطابق اس حوالے سے روسی درخواست کا انتظار کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :