امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں ایک بار پھر برفانی طوفان نے تباہی مچادی ، ٹریفک اور بجلی کا نظام دربرہم
بدھ 22 جنوری 2014 12:45
نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں ایک بار پھر برفانی طوفان نے تباہی مچادی ، ٹریفک اور بجلی کا نظام دربرہم ہوگیا ، سکولوں اور دفاتر کو تالے لگادیئے گئے ، ملک بھر میں 2500سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں ، برف کو پگھلانے کیلئے ہیلی کاپٹردن بھر نمک گراتے رہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید برف باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار سے سات انچ تک مزید برف باری ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق شدید ہوا کے تھپیڑوں اور برفباری کے باعث حکام کو واشنگٹن کے زیادہ تر اسکولز اور سرکاری دفاتر بند کرانا پڑے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں ہونے والی برفباری گزشتہ تین سال میں ہونیوالے سب سے شدید برفباری ہوسکتی ہے۔حکام کے مطابق آئندہ دنوں میں واشنگٹن کے علاوہ نیویارک اور فلاڈیلفیا میں بھی ایک ایک فٹ تک برف پڑ سکتی ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.