میرانشاہ اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 36غیر ملکی دہشتگرد مارے گئے ، مرنے والوں میں اہم کالعدم طالبان جنگجو ولی محمد، عصمت شاہین بھٹنی، نور بادشاہ، مولوی فرہاد ازبک بھی شامل

بدھ 22 جنوری 2014 11:52

میرانشاہ اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،  36غیر ملکی ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔ اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں کی نتیجے میں مرنے والے دہشتگردوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں 33 ازبک، 3 جرمن اور اہم طالبان کمانڈر شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز میرعلی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے۔

ان حملوں میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں 33 ازبک اور 3 جرمن شامل ہیں،مرے والوں میں ذیادہ تر تعداد غیر ملکیوں کی تھی۔طالبان کے اہم کمانڈرز بھی ان حملوں میں ہلاک ہوئے جن میں قاری حسین کا جانشین ولی محمد، نور بادشاہ، عصمت شاہین، مولوی فرہاد ازبک اور شاہین بیٹنی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شاہین بیٹنی طالبان کی عالی شوریٰ اور قائم مقام امیر بھی رہ چکا ہے، جبکہ فرہاد ازبک القاعدہ کے پاکستان اور افغانستان کے ترجمان تھے ہلاک ہونیوالوں میں ولی محمد جو خودکش بمباروں تربیت دینے کے حوالے سے جانے جاتے تھے ان کی بھی ہلاکت کی اطلاعات ہیں خیبر ایجنسی کے علاقہ دیرو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران درہ آدم خیل کے امیر حافظ محمد سعید ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں اور طیاروں کی بمباری میں اکیس اہم طالبان کی ا کثریت ہلاک ہو گئی ہے سرکاری ذرائع حافظ سعید کی ہلاکت کی تصدیق کر رہے ہیں لیکن درہ آدم طالبان ترجمان کے مطابق ان کی ہلاکت کی تردید کر دی ہے اور وہ مکمل محفوظ ہیں پولیو ٹیم میں جاں بحق ہونیوالے ورکروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے نمازہ جنازہ آئی جی پی اور سینئر وزراء سمیت اپوزیشن کے رہنماؤں بڑی تعداد میں شرکت کی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے جاں بحق ہونیوالوں کے لئے تیس تیس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ عنوان :