بنوں میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کی گاڑی میں دھماکے کے بعد کینٹ جانے والے تمام راستے بند

منگل 21 جنوری 2014 22:14

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) بنوں میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کی گاڑی میں دھماکے کے بعد کینٹ جانے والے تمام راستے تیسرے روز بھی بند رہے اور بنوں میران شاہ روڈ پر بدستور کرفیو نافذ رہا اتوار کے روز بنوں چھاؤنی میں سیکورٹی فورسز کے قا فلے میں شامل گاڑی میں دھماکے کے تیسرے روز بھی بدستور بنوں میرانشاہ روڈ پر کرفیو نافذ رہا۔

(جاری ہے)

کینٹ کی طرف جانے والے تمام راستے بند رہے کینٹ میں موجودڈپٹی کمشنر ،ڈی آئی جی، ڈی پی او آفس، ہائی کورٹ اور کینٹ کے علاقے میں موجود تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔کینٹ سے متصل جمعہ خان روڈ،آمندی،ممش خیل روڈ بھی بند کر دیئے گئے سڑکوں کی بندش سے ان علاقے کے لوگوں کو نہایت مشکلات کا سامناکرنا پڑا

متعلقہ عنوان :