قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں تہمینہ دولتانہ اور آصف حسین میں تلخی ، ایم کیو ایم کی واک آؤٹ کی دھمکی

منگل 21 جنوری 2014 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رکن تہمینہ دولتانہ اور آصف حسین میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر ایم کیوایم کے رکن نے اجلاس سے واک آؤٹ کرنے کی دھمکی دیدی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں تہمینہ دولتانہ کے جذباتی انداز میں خطاب اور اپوزیشن کو آرڈیننس کی منظوری میں تاخیرسے پاکستان کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار قرار دینے پر ایم کیو ایم کے رکن آصف حسین بھی جذبات میں آگئے اور انہوں نے حکومت پر اکثریت کے بل بوتے پر آرڈیننس کی منظوری لینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن کی رائے اور تحفظات کو تاخیر سے تعبیر کیا جا رہا ہے اور دباؤ میں لاکر قانون مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو حکومت اپنی اکثریت کے بل بوتے آرڈیننس کمیٹی سے منظور کر لے ایم کیو ایم اراکین اجلاس کا بائیکاٹ کرینگے تاہم چیئرمین کمیٹی رانا شمیم نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ بل مشاورت کے عمل سے گذرے تاکہ اس پر تحفظات دور ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :