لاہور،موٹر سائیکل سوار دو نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے مصنف اور ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید کو زخمی کر دیا ،وزیرا علیٰ نے نوٹس لے لیا، اصغر ندیم سید کے بازو اور کمر میں دو فائر لگے ،طبی امداد کیلئے ڈاکٹرز ہسپتال منتقل کر دیاگیا ،واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہے ہیں ‘ سی سی پی او،اصغر ندیم سید کو بیکن ہاؤس سے گھر واپس جاتے ہوئے شوکت خانم کے قریب نشانہ بنایا گیا ،ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کیا۔ تفصیلی خبر
منگل 21 جنوری 2014 21:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) شوکت خانم ہسپتال کے قریب موٹر سائیکل سوار دو نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے مصنف اور ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ، اصغر ندیم سید کے بازو اور کمر میں دو فائر لگے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈاکٹرز ہسپتال منتقل کر دیاگیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا ہے ، سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق گجر کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہے ہیں اور اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔
بتایا گیاہے کہ منگل کے روز اصغر ندیم سید بیکن ہاؤس میں پڑھانے کے بعد اپنی گاڑی ایل ای ایف 3618پر اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ شوکت خانم ہسپتال کے قریب شادیوال چوک میں دو موٹر سائیکل سوار وں نے انکی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے اصغر ندیم سید زخمی ہو گئے ۔(جاری ہے)
عینی شاہدین کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار نے فرنٹ سے جبکہ دوسرے نے دائیں طرف سے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے ۔
اسی دوران قریب موجود ایک نوجوان وہاں پہنچا جو اصغر ندیم سید کو طبی امداد کے لئے شوکت خانم ہسپتال لے گیا تاہم وہاں پر سہولت میسر نہ ہونے پر انہیں دوسرے ہسپتال منتقل کرنے کیلئے باہر لایا جارہا تھاکہ ریسکیو 1122کی گاڑی بھی وہاں پہنچ گئی جو انہیں طبی امدا کیلئے ڈاکٹر زہسپتال لے گئی جہاں انکا آپریشن کیا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کی ناکہ بندی کر لی ہے ۔ سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق گجر بھی ہسپتال پہنچ گئے ۔ سی سی پی او کے مطابق اصغر ندیم سید بیکن ہاؤس سے اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ شوکت خانم کے قریب انہیں نشانہ بنایا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اصغر ندیم سید کے بازو اور کمر میں گولی لگی ہے تاہم انکی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے اور ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.