کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں37ارب6کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس103.75پوائنٹس اضافے سے 27104.70پوائنٹس پر بند ہوا
منگل 21 جنوری 2014 21:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ بننے کا تسلسل جاری ہے ۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو کے ایس ای 100انڈیکس 27100کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں37ارب6کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت1.73فیصد کم جبکہ60.95فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز ، دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل ،بینکنگ ،توانائی اور سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 27180پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم امن و امان کی ناگفتہ بہ صورتحال اور کراچی کے علاقے قیوم آباد میں پولیو ورکرز پر حملے کے تازہ ترین واقعہ کے بع مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ،جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.