قطر کی جانب سے ایل این جی کی قیمت میں مزید کمی متوقع

منگل 21 جنوری 2014 21:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) قطر کی جانب سے پاکستان کیلئے ایل این جی کی قیمت خرید میں کمی کئے جانے کا امکان ہے ۔ دونوں ممالک کے وزرا برائے پیٹرولیم کے ملاقات آئندہ ماہ کے آغازپر دوحہ میں ہوگا۔قطر کی جانب سے پاکستان کو دی جانیوالی ایل این جی کی قیمت میں کمی کئے جانے کی امید ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت پیٹرولیم او ر قدرتی وسائل کے مطابق قیمتوں میں کمی کا تعین آئندہ ماہ دوحہ میں ہونے والی وزرا ملاقات میں کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ملاقات میں ایل این جی کی مقدار کے بارے میں بھی بات چیت کی جائے گی ۔ ملاقات کیلئے جانے والے والے وفد کی سربراہی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کریں گے ۔پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی کی قیمت برینٹ خام تیل کی قیمت کے پندرہ فیصد کے برابر طے پائی تھی ۔ جس کے مطابق قطر پاکستان کو سترہ ڈالر تینتالیس سینت فی ایم ایم بی ٹی ؤ کے حساب سے ایل این جی فراہم کرئے گا

متعلقہ عنوان :