آصف علی زرداری سے منظور حسین وسان کی ملاقات،سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال

منگل 21 جنوری 2014 21:14

آصف علی زرداری سے منظور حسین وسان کی ملاقات،سیاسی صورتحال اور پارٹی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے منگل کو بلاول ہاوٴس میں سندھ کے وزیر جیل خانہ جات و اینٹی کرپشن منظور حسین وسان نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک خصوصاً سندھ کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو کی گئی ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر منظور حسین وسان نے آصف علی زرداری کو سندھ کی جیلوں کے حوالے سے سیکورٹی امور سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :