شدت پسندوں کیخلاف فوجی آپریشن آخری آپشن ہونا چاہیے: عمران خان
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جنوری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 21/01/2014 - 20:59:30 وقت اشاعت: 21/01/2014 - 20:59:30 وقت اشاعت: 21/01/2014 - 20:51:14 وقت اشاعت: 21/01/2014 - 20:51:14 وقت اشاعت: 21/01/2014 - 19:56:03 وقت اشاعت: 21/01/2014 - 19:56:03 وقت اشاعت: 21/01/2014 - 19:51:36 وقت اشاعت: 21/01/2014 - 19:07:52 وقت اشاعت: 21/01/2014 - 19:07:02 وقت اشاعت: 21/01/2014 - 19:07:02 وقت اشاعت: 21/01/2014 - 19:07:02
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

شدت پسندوں کیخلاف فوجی آپریشن آخری آپشن ہونا چاہیے: عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء)تحریک انصاف نے شمالی وزیرستان میں انسداد دہشت گردی کی حکومتی حکمت عملی پر اظہارتشویش کیا ہے۔ چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شدت پسندوں کےخلاف فوجی آپریشن آخری آپشن ہونا چاہیے۔چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں سیکورٹی فورسز پر طالبان کے پے درپے حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔

تحریک انصاف نے شمالی وزیرستان میں انسداد دہشت گردی کی حکومتی حکمت عملی پر بھی اظہار تشویش کیا۔ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن آخری آپشن ہونا چاہیے۔ طالبان کے مذاکرات کے حامی اور مخالف گروپوں کو الگ الگ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت پر پارلیمنٹ کو آگاہ کرے۔ ملک میں سیکورٹی صورتحال اور فوجی آپریشن پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ شورش زدہ علاقوں میں بمباری سے قبل عورتوں، بچوں اور معصوم شہریوں کا انخلاء یقینی بنایا جائے۔

21/01/2014 - 19:56:03 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان