حکومت نے مذاکرات اور ٹارگٹڈ آپریشن کے آپشن پر عمل درآمد شروع کر دیا

منگل 21 جنوری 2014 19:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے حکومت نے تیسرے آپشن پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ مذاکرات صرف ہتھیار ڈالنے والے گروپوں سے ہوں گے. حکومت نے طالبان سے مذاکرات سمیت ٹارگٹڈ آپریشن کے تیسرے آپشن پر عمل درآمد شروع کر دیا جس کے بعد شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں نے نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

داخلی سیکیورٹی پالیسی میں طالبان سے مزاکرات، آپریشن اور ٹارگٹڈ آپریشن کے تین آپشن رکھے گئے تھے۔ گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس اور وزیراعظم کی آرمی چیف سے گفتگو میں تیسرے آپشن پر فوری عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا اور شمالی وزیر ستان میں فضائیہ نے سرجیکل بمباری کی۔ دوسری طرف طالبان سے مزاکرات کے آپشن پر بھی عمل درآمد جاری رہے گا۔ مزاکرات ہتھیار ڈالنے والے گروپوں سے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :