سندھ حکومت کی ٹینگو ، وائیبر اور واٹزایپ بند کرنے کی درخواست مسترد

منگل 21 جنوری 2014 19:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) سندھ حکومت کی طرف سے ٹینگو ، وائیبر اور واٹزایپ بند کرنے کی درخواست وفاقی حکومت نے مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

کراچی میں جاری آپریشن کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے ٹینگو، وائبر، واٹز ایپ کے استعمال کے انکشاف کے بعد سندھ حکومت نے سوشل سائٹز کو بند کرنے کی دو درخواستیں کیں جسے وفاقی حکومت نے مسترد کر دیا۔ حکومت کا موقف ہے کہ وہ ان پر پابندی نہیں لگا سکتی۔ وفاقی حکومت نے محکمہ داخلہ سندھ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ کے خط کا جواب بھی دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :