پاکستان انڈر19نے افعانستان انڈر19کرکٹ ٹیم کو8وکٹوں سے شکست دیدی ،امام الحق نے شانداربیٹنگ کرتے ہوئے91گیندوں پر106رنزناٹ آوٴٹ بنائے ،مین آف دی میچ کا اعزاز کیا

منگل 21 جنوری 2014 19:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) پاکستان انڈر19نے افعانستان انڈر19کرکٹ ٹیم کوپہلے45اوورزکے میچ میں8وکٹوں سے شکست دے کر 3میچوں کی سیریزمیں0-1سے برتری حاصل کر لی ۔پاکستان کے امام الحق نے شانداربیٹنگ کرتے ہوئے91گیندوں پر106رنزناٹ آوٴٹ بناکرجیت میں اہم کرداراداکیااورمین آف دی میچ کااعزازحاصل کیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روزقذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے 45 اوورز میچ میں افغانستان انڈر 19 کے کپتان ناصر احمدزئی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 45اووروں میں 180 رنز بناکراسکے تمام کھلاڑی آوٴٹ ہوگئے حشمت اللہ 58 ، عثمان غنی 39 ، مسلم موسٰی 21 ، محمد مجتبٰی 15 اور ناصر احمدزئی 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان انڈر 19 کی جانب سے کامران غلام نے 4، گوہر ظفر نے3اورضیاء الحق نے ایک کھلاڑی کوآوٴٹ کیا۔ بعدمیں بیٹنگ کرتے ہوئے میں قومی انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف امام الحق اور سعود شکیل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 30.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ امام الحق نے2 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے91گیندوں 106 رنز بنائے اورسعود شکیل 53رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔سمیع اسلم11اورحسن رضا4رنزبناکرآوٴٹ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :