غیرقانونی شکار کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی،انجینئرشوکت اللہ،فاٹا سیکرٹریٹ جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شجرکاری مہم بھی تیز کریں،گورنرخیبرپختونخوا
منگل 21 جنوری 2014 19:01
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئرشوکت اللہ نے فاٹا سیکرٹریٹ کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ قدرتی جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شجرکاری مہم بھی تیز کریں اور جنگلی حیات کے فروغ اور تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔وہ منگل کے روز گورنرہاؤس پشاور میں محکمہ جنگلات فاٹاکے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا ارباب محمدعارف ،سیکرٹری اے ،آئی اینڈسی فاٹا اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ جنگلات کے حکام کی جانب سے ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں گورنر کوبتایاگیاکہ ایک جامع حکمت عملی کے تحت قدرتی جنگلات اور جنگلی حیات کے فروغ اور تحفظ کویقینی بنایاجارہاہے۔(جاری ہے)
گورنرنے اس موقع پر ہدایت کی کہ ان لوگوں سے سختی سے نمٹا جائیگا جو قدرتی جنگلات کو نقصان پہنچارہے ہیں اور جنگلی حیات کے حوالے سے قانون کی عملداری پرزوردیتے ہوئے کہاکہ غیرقانونی شکار کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
دریں اثناء گورنر نے محکمہ بہبود آبادی فاٹا کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ فاٹامیں پاپولیشن ویلفیئر کے 50 سنٹرز کو فعال بنانے اور بہبود آبادی کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگرکیاجائے۔ انہوں نے باجوڑ ایجنسی کے صدرمقام خار کی میونسپل حدود اور سہولیات عنایت کلے تک بڑھانے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے کہاکہ خار میں ترقیاتی منصوبوں کو طویل المعیاد بنیاد بنانے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔ انہوں نے فاٹامیں اساتذہ کی جدید بنیادوں پر ٹریننگ کے منصوبے کو بھی سراہا اور جدید تعلیم کے حصول کیلئے تمام سہولیات مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔فاٹامیں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے منعقدہ ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ترقیاتی فنڈز کے صحیح استعمال پر خصوصی توجہ دی جائے اور ایسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر زیادہ اہمیت دی جائے جن سے بڑے پیمانے پر فاٹا کے عوام کو فائدہ پہنچے۔گورنرنے کہاکہ ہم نے کاغذات میں نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں نظر آنیوالے کام کرنے ہیں اور فاٹا کے عوام کو حقیقی ترقی سے ہمکنار کرناہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.