حکومت نے مہنگائی کے ڈرون نہ روکے تو بحران بے قابو ہو جائیگا‘ چوہدری شجاعت حسین ،ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں خود کچھ کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں فوری طور پر اے پی سی بلائیں‘میڈیا سے گفتگو ،پاک امریکہ تعلقات میں اضافہ ہونا چاہئے، پرویز الٰہی ، مشاہد حسین ، ایس ایم ظفراور دیگر کے ہمراہ امریکی وفد سے بات چیت
منگل 21 جنوری 2014 18:59
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال سے لگتا ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، نہ یہ خود کچھ کرتے ہیں اور نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں، اگر یہ ڈرون حملے نہیں روک سکتے تو مہنگائی کے ڈرون کو ہی روک لیں۔ یہاں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کر لیں تو سارے معاملات کنٹرول ہو جائیں گے، اس سلسلے میں ہم حکومت کو ایک بار پھر مشورہ دیتے ہیں کہ وہ مہنگائی کے مسئلہ پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔
شجاعت حسین نے کہا کہ تمام معاملات کو پیچھے چھوڑیں اسے اولین دیں، بجلی کے بغیر تو انسان گزارہ کر سکتا ہے مگر کھانے پینے کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا اگر بروقت مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ایسا بحران آئے گا جس سے نکلنا کسی کے بس میں نہیں ہو گا، ہم نے پہلے ہی حکومت کو اختیار دیا ہے کہ وہ حالات کنٹرول کرنے کیلئے فوری طور پر اے پی سی بلائیں، اب حکومت کا کام ہے کہ وہ اس پر عمل کرے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.