پولیو ورکرز پر مسلسل حملے ،حکومت کا کراچی آپریشن کا حتمی مرحلہ آئندہ 2روز میں شروع کرنے کا فیصلہ ،آپریشن کی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں مشاورت کا سلسلہ جاری،آپریشن فاسٹ ٹریک پر مبنی ہوگا ،قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل اطلاعات کی روشنی میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیاں کریں گے،تمام لاجسٹک سپورٹ حاصل ہوگی
منگل 21 جنوری 2014 18:59
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) وفاقی اورصوبائی حکومت نے کراچی میں پولیو ورکرز پر مسلسل حملوں اور بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کے بعد حساس ترین علاقوں میں مربوط انداز میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا تیسرا اورحتمی مرحلہ آئندہ 2روز شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔یہ آپریشن کالعدم تنظیموں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف مربوط انداز میں کیا جائے گا ۔
آپریشن کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافے اور پولیو ٹیموں پر حملے کے واقعات کا سندھ حکومت نے سخت نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہیں کہ حساس اداروں میں کالعدم تنظیموں اور دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت آپریشن کیا جائے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.