ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ،بجلی کے بغیر گزارا ہو سکتا ہے روٹی کے بغیر گزارا نہیں ہوگا ‘شجاعت حسین،مہنگائی سمیت ملک کو درپیش دیگر سنگین چیلنجز پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز دے چکے ہیں ‘ سربراہ (ق) لیگ
منگل 21 جنوری 2014 18:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ،حکمران خود کچھ کر رہے ہیں اور نہ دوسروں کو کچھ کرنے دے رہے ہیں ‘اس سے قبل بھی مہنگائی سمیت ملک کو درپیش دیگر سنگین چیلنجز پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز دے چکے ہیں ۔
(جاری ہے)
منگل کے روز اپنی رہائشگاہ پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگار ی اس وقت سنگین چیلنجز ہیں ۔
لوگ بجلی کٹوا کر اندھیروں میں تو رہ سکتے ہیں لیکن روٹی کے بغیر گزارا نہیں ہو سکتا ۔اسی لئے حکومت کو پہلے تجویز دی تھی کہ مہنگائی سمیت ملک کو درپیش سنگین چیلنجز پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے او رسب مل بیٹھ کر حل نکالیں اور اب پھر یہی مشورہ دیتے ہیں۔ انہوں نے طالبان کے حملوں اور مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ۔ حکمران خود کچھ کر رہے ہیں اور نہ دوسروں کو کچھ کرنے دے رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.