Live Updates

حکومت نے فرقہ وارانہ کارروائیوں کی روک تھام کیلئے پالیسی مرتب کر لی ،متحدہ علماء بورڈ کو دوبارہ فعال کیا جائیگا، رانا ثنا اللہ ،عمران خان نہ تو خود مذاکرات میں پہل کر رہے ہیں اور نہ دوسروں کو کرنے دے رہے ہیں،منفی سیاست کر رہے ہیں،بلدیاتی انتخابات بارے گیند اب عدلیہ ،الیکشن کمیشن کے کورٹ میں ہے ،مرضی ہے حکومت کی طرف اچھال دیں یا گم کر دیں، وزیر بلدیات پنجاب

منگل 21 جنوری 2014 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے فرقہ وارانہ کارروائیوں کی روک تھام کیلئے پالیسی مرتب کر لی ہے ،فرقہ واریت کی روک تھام کیلئے متحدہ علماء بورڈ کو دوبارہ فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ،ٹارگٹ کلنگ میں ملوث قوتوں کی نشاندہی ہو گئی اور اس میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں،عمران خان نہ تو خود مذاکرات میں پہل کر رہے ہیں اور نہ دوسروں کو مذاکرات کرنے دے رہے ہیں،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گیند اب عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے کورٹ میں ہے ،ان کی مرضی ہے، گیند حکومت کی طرف اچھال دیں یا گم کر دیں ۔

لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرقہ واریت روکنے کے لئے متحدہ علما بورڈ دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت علما ء پر اپنا کوئی فیصلہ مسلط نہیں کرے گی بلکہ جید علما سے مشاورت کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا۔تاہم جو علماء کرام اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے فرقہ وارانہ کشیدگی کا سبب بنیں گے انکے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

سانحہ راولپنڈی کے حوالے سے وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ کمیٹی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سامنے آچکی ہے، جوڈیشل انکوئری کی رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد جلد عدالتی کارروائی شروع کی جائے گی۔ سانحہ راولپنڈی میں 71 لوگوں کے خلاف چالان پیش کیا جا چکا ہے اور ان تمام افراد سے تفتیش کی گئی۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ،طالبان کیساتھ مذاکرات کا فیصلہ مکمل قومی اتفاق رائے سے کیا گیا۔

اے پی سی کے فیصلوں میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان موجود تھے لیکن انہوں نے وہاں کوئی بات نہیں کی، عمران خان نہ تو خود مذاکرات میں پہل کر رہے ہیں اور نہ دوسروں کو مذاکرات کرنے دے رہے ہیں، وہ آپریشن کے بھی مخالف ہیں۔ عمران خان شروع سے ہی منفی سیاست کر رہے ہیں، وہ مذاکرات کے حوالے سے عوام میں ابہام اور افرا تفری پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن کیساتھ ہر وہ کارروائی کی جارہی ہے جو دہشتگردی روکنے میں مدد دے ، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث قوتوں کی نشاندہی ہو گئی، غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ہتھکنڈے کسی طور قوم کو کمزور نہیں کر سکیں گے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ گیند اب عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے کورٹ میں ہے ،ان کی مرضی ہے، گیند حکومت کی طرف اچھال دیں یا گم کر دیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات