سیکیورٹی کے مسائل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جنوری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 21/01/2014 - 18:42:15 وقت اشاعت: 21/01/2014 - 18:42:15 وقت اشاعت: 21/01/2014 - 18:40:45 وقت اشاعت: 21/01/2014 - 18:40:45 وقت اشاعت: 21/01/2014 - 17:51:42 وقت اشاعت: 21/01/2014 - 17:51:42 وقت اشاعت: 21/01/2014 - 17:51:42 وقت اشاعت: 21/01/2014 - 17:37:57 وقت اشاعت: 21/01/2014 - 17:37:57 وقت اشاعت: 21/01/2014 - 17:37:57 وقت اشاعت: 21/01/2014 - 16:11:10
پچھلی خبریں - مزید خبریں

فیصل آباد

سیکیورٹی کے مسائل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا ،امریکی سفیر ، پاکستان طالبان کے خلاف آپریشن کرے یا مذاکرات ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ،رچرڈ اولسن ، امریکہ کی جانب سے پہلے ہی پاکستانی ہونہار طالبعلوں کو اسکالر شپس دیئے جا رہے ہیں ، میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیلی خبر

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء)امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے مسائل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔بدھ کو امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں لنکن کارنر کا افتتاح کر نے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیکیورٹی کے مسائل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے وہ اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، پاکستانی اور امریکی یونیورسٹیز کے درمیان الحاق کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پہلے ہی پاکستانی ہونہار طالبعلوں کو اسکالر شپس دیئے جا رہے ہیں۔ لنکن کارنر میں طلبہ کو لائبریری کی جدید سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، پاکستان کی مختلف جامعات اور لائبریریوں میں بارہ لنکن کارنرز کھولے جا چکے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں رچرڈ اولسن نے کہاکہ پاکستان کے طالبان سے مذاکرات یا آپریشن کے حوالے سے امریکا کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، سیکیورٹی کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے اور سیکیورٹی سے متعلق تمام فیصلے بھی پاکستان کو خود کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا پاکستانی عوام سے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی تعلیم، کاروبار اور توانائی کے شعبوں میں مدد کرررہے ہیں۔

امریکی سفیرنے کہاکہ لنکن کارنرز امریکی اور پاکستانی عوام کے درمیان مضبوط اور بڑھتی ہوئی شراکت داری کو ظاہر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہاں پر موجود ریسورس سنٹر ہماری ثقافتوں کے درمیان ایک کھلے مکالمے اور باہمی افہام و تفہیم کیلئے پل تعمیر کرنے کے مواقع پیداکرے گا۔ امریکی سفیر

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

21/01/2014 - 17:51:42 :وقت اشاعت