ملک میں آخری وائرس اور کیس کی موجودگی تک ملک بھر میں انسداد پولیو مہم جاری رہے گی ، صدر ممنون حسین ، آنے والی نسلوں کو معذوری کی دلدل میں دھکیلنے والے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، صدر کا بیان
منگل 21 جنوری 2014 17:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کراچی میں پولیو ورکرز پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک میں آخری وائرس اور کیس کی موجودگی تک ملک بھر میں انسداد پولیو مہم جاری رہے گی۔منگل کے روز ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں صدر مملکت ممنون حسین نے انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں سے متعلق سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ حملے ہمارے اور قوم کے عزم کو متاثر نہیں کر سکتے، ملک کو پولیو وائرس سے پاک کرنے تک انسداد پولیو مہم جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو معذوری کی دلدل میں دھکیلنے والے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے کراچی اور مانسہرہ میں انسداد پولیو ورکرز پر حملے کی شدید مذمت بھی کی گئی۔(جاری ہے)
صدر ممنون حسین نے کہا کہ پولیو ورکرز پر حملے سے قوم کا عزم متاثر نہیں ہوگا واضح رہے کہ گزشتہ روز شروع ہونے والی تین روز انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز تھا، جب گھات لگائے ملزمان نے قیوم آباد میں ڈیوٹی پر موجود پولیو ٹیم کے اراکان کو نشانہ بناتے ہوئے گولیوں سے بھون دیا، جس سے دو خواتین سمیت تین ورکرز جاں بحق ہوگئے، دوسری جانب مانسہرہ کے علاقے شیر گڑھ میں بھی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیو ورکر جاں بحق ہوگیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.