کے ای ایس سی کے تین ماہ کے ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،ایڈجسٹمنٹ فروری کے بلوں میں کی جائیگی، ٹیرف میں اضافے اورکمی کا اطلاق 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلوصارفین پرنہیں ہوگا، نیپرا

منگل 21 جنوری 2014 16:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) کے ای ایس سی کے تین ماہ کے ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ جولائی 2013کیلئے 3 پیسے،اگست کیلئے 33پیسے فی یونٹ سستی اور ستمبر کیلئے بجلی 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ کے ای ایس سی کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی اوراضافے کا نوٹیفکیشن نیپرا نے جاری کیا۔

(جاری ہے)

نوٹفکیشن کے مطابق جولائی 2013ء کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 پیسے فی یونٹ سستی، اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 33 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی جبکہ ستمبر2013ء کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق کے ای ایس سی یہ ایڈجسٹمنٹ فروری کے بلوں میں کریگی، ٹیرف میں اضافے اورکمی کا اطلاق 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلوصارفین پرنہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :