آئی ایم ایف کا سربراہ آئندہ ہفتے سربراہ جیفری فرینک کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کریگا، وقار مسعود، زرمبادلہ کے ذخائر میں آئی ایم ایف کے ہدف کے مطابق اضافہ نہ ہونے کے باعث فنڈ سے استثنیٰ کی درخواست کردی ہے، وفاقی سیکرٹری خزانہ

منگل 21 جنوری 2014 16:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) وفاقی سیکرٹری خزانہ وقار مسعود نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا سربراہ آئندہ ہفتے سربراہ جیفری فرینک کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کریگا، زرمبادلہ کے ذخائر میں آئی ایم ایف کے ہدف کے مطابق اضافہ نہ ہونے کے باعث فنڈ سے استثنیٰ کی درخواست کردی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری خزانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے رواں مالی سال دوسری سہ ماہی کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر کاہدف 4 ارب 13 کروڑ ڈالر مقرر کیا تھا تاہم 31 دسمبر 2013ء تک پاکستان کے ذخائر کی مالیت ہدف سے کچھ کم رہی جس کیلئے آئی ایم ایف سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی ہے اس سے قبل پہلی سہ ماہی میں بھی ذخائر کے ہدف میں 35 کروڑ ڈالر کمی پر آئی ایم ایف نے استثنیٰ دیا تھا، سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ پاکستان ہر سہ ماہی کے 15 روز بعد اقتصادی اشاریوں کی تفصیلی رپورٹ آئی ایم ایف کو ارسال کرتا ہے جس کے بعد آئی ایم ایف بورڈ قرضے کی اگلی قسط کا اجرا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتے سربراہ جیفری فرینک کی قیادت میں پاکستان آئیگا۔