راولپنڈی خود کش حملے کا مقدمہ فضل اللہ ،شاہد اللہ شاہد کیخلاف درج

منگل 21 جنوری 2014 15:52

راولپنڈی خود کش حملے کا مقدمہ فضل اللہ ،شاہد اللہ شاہد کیخلاف درج

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) راولپنڈی آر اے بازار میں خودکش حملے کے مقدمے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ اور ترجمان کو نامزد ملزم قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز آر اے بازار راولپنڈی میں خود کش حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا ہے جس میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور ترجمان شاہد اللہ شاہد کو زیر دفعہ 109 کے تحت بطور ملزم نامزد شامل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے اور خودکش حملہ ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ کی معاونت اور مشاورت سے ہوا۔تحقیقات کے بعد دونوں کا نام ضمنی رپورٹ کے تحت ملزمان کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم پر حملے کے بعد کسی دوسرے مقدمے میں کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ اور ترجمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :