آرمی چیف نے بنوں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ، پھول پیش کئے ،پاک فوج کے سربراہ کی زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت

منگل 21 جنوری 2014 14:52

آرمی چیف نے بنوں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ، پھول پیش کئے ،پاک فوج ..

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بنوں حملوں میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے ۔عسکری ذرائع کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اتوار کے روز بنوں کینٹ میں ہونے والے دھماکے میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زخمی اہلکاروں کو پھول بھی پیش کیے۔عسکری ذرائع کے مطابق آرمی چیف کو زخمیوں کو دی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز راولپنڈی کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال کا بھی دورہ کرکے آر اے بازار میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :