شہدادکوٹ ، موم بتی سے گھر میں آتشزدگی سے چار بچے جھلس کر جاں بحق ، دو افراد زخمی

منگل 21 جنوری 2014 14:52

شہدادکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) شہدادکوٹ کے گاؤں صابر میں موم بتی سے گھر میں آتشزدگی سے چار بچے جھلس کر جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رات گئے شہداد کوٹ کے نواحی گاؤں صابر میں چھونپڑی میں موم بتی سے آگ گئی آگ لگنے کے نتیجے میں چار بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے ان کے والدین زخمی ہوگئے۔ آتشزدگی کے بعد علاقہ مکینوں نے زخمیوں کو لاڑکانہ کے چانڈکا ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :