پڑوسی ملک دہشتگردی کامرکز ہے ، دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنیوالے پڑوسی ملک میں ہی رہتے ہیں ، بھارتی وزیر داخلہ کا الزام ،دہشتگردی سے بھارت کا بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہواہے ،بھارتی وزیرداخلہ سٹیل کمار شندے کا تقریب سے خطاب

منگل 21 جنوری 2014 14:49

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمارشندے نے الزام عائد کیا ہے کہ پڑوسی ملک دہشتگردی کامرکز ہے ، دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنیوالے پڑوسی ملک میں ہی رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں تقریب کے دوران بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے الزام لگایاکہ ممبئی حملوں سمیت کئی دہشتگرد حملے بھارت میں کئے گئے۔ ممبئی حملوں میں ملوث دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والے بھی پڑوسی ملک میں ہی موجود ہیں۔بھارتی وزیر داخلہ نے کہاکہ کئی عشروں سے بھارت دہشتگردی کا شکارہے اور دہشتگردی سے بھارت کا بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہواہے۔

متعلقہ عنوان :