طالبان کا اگلا ہدف بھارت ہے ، ایم کے نارائن ،طالبان افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوئے تو خطے کی صورتحال خراب ہوجائیگی ، تقریب سے خطاب ، پاکستان عسکریت پسندوں کی حمایت جاری رکھنے پر تلاہوا ہے ، ریاست مغربی بنگال کے گور نر کا الزام

منگل 21 جنوری 2014 14:49

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) بھارتی سلامتی کے سابق مشیر ایم کے نارائن نے کہا ہے کہ طالبان کا اگلا ہدف بھارت ہے ۔نئی دہلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی قومی سلامتی کے سابق مشیر ایم کے نارائننن نے کہا کہ اگر طالبان افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوئے تو خطے کی صورتحال خراب ہوجائے گی اور وہ سب سے پہلے بھارت کو نشانہ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ایم کے نارائنن نے الزام لگایا کہ دہشتگردی کا مرکز پڑوسی ملک پاکستان میں ہے۔ ریاست مغربی بنگال کے گورنر رادھا ونود راجو نے کہا کہ پاکستان عسکریت پسندوں کی حمایت جاری رکھنے پر تلاہوا ہے اور بھارت کا مقابلہ کرنے کے لئے طالبان کی پشت پناہی بند نہیں کرے گا۔