پاکستان نے مشروط امریکی تعاون قبول کرنے سے انکار

منگل 21 جنوری 2014 14:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ شکیل آفریدی کے معاملے پر امریکا اور پاکستان ایک دوسرے کے قوانین کا احترام کریں،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے احسن اقبال نے کہا کہ امریکا مزید تعاون اور تعلقات کو وسیع کرنے کے خواہش مند جب کہ امریکی انتظامیہ بھی تعلقات میں وسعت کی خواہاں ہے،تاہم ان کا کہنا تھا دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قوانین کا احترام کر نا چاہئے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی طرز پر امریکا سے بھی تجارت میں اضافہ اور اس کی مارکیٹ تک رسائی کیلئے گفتگو جا ری ہے۔

متعلقہ عنوان :