کرم ایجنسی اور ہنگو میں سکیورٹی فورسز پر چیک پوسٹوں پر حملے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید،سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 25شدت پسند مارے گئے ،مارے گئے شدت پسندوں کا تعلق قصہ خوانی بازار اور بنوں میں فوج پر ہونے والے حملوں سے بتایا جارتا ہے ،ذرائع

منگل 21 جنوری 2014 13:51

کرم ایجنسی/ہنگو/میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 جنوری ۔2014ء) کرم ایجنسی اور ہنگو میں سکیورٹی فورسز پر چیک پوسٹوں پر حملے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے ، جبکہ میرانشاہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 25شدت پسند مارے گئے ۔اطلاعات کے مطابق کرم ایجنسی میں وسطی کرم کے علاقہ کنڈاو تالاب میں مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔

حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا مسلح حملہ آور چیک پوسٹ کو آگ لگا کر فرار ہوگئے ہنگو میں علاقہ توراوڑی میں لیویز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے ایک لیویز اہلکارشہید ہوگیا واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا دوسری جانب قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں میر علی کے مقام پر شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر فوج کے فضائی حملوں میں کم سے کم 25 شدت پسند مارے گئے عسکری ذرائع کے مطابق پیر اور منگل کی رات شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے جس میں 25 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حملوں میں ہلاک ہونے والے بعض شدت پسندوں کا تعلق حال ہی میں پشاور کے قصہ خوانی بازار اور بنوں میں فوج پر ہونے والے حملوں سے بتایا جارتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کو علاقے میں شدت پسندوں کے موجودگی کی مصدقہ اطلاعات ملیں تھیں جس کے بعد یہ کارروائی کی گی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق منگل کی صبح سے فضا میں گن شپ ہیلی کاپٹر نظر آئے وقفے وقفے سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے گئے واضح رہے کہ اتوار کو بنوں کے علاقے کینٹ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 27 سیکیورٹی اہلکار اور گزشتہ روز راولپنڈی میں جی ایچ کیو کے قریب آر اے بازار میں پولیس اور پاک فوج کی مشترکہ چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :