کشمور: قومی شاہراہ پر بگٹی مہاجرین کا دھرناجاری،سردی سے ایک جاں بحق

منگل 21 جنوری 2014 13:28

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء)کشمور ڈیرہ موڑ قومی شاہراہ پر، بگٹی مہاجرین کا احتجاجی دھرناجاری ہے،شدید سردی کے باعث دھرنے میں شریک ایک بگٹی مہاجر جاں بحق ہوگیا۔جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کی قیادت میں بگٹی مہاجرین کا دھرناچاردن سے جاری ہے۔آج قافلے میں شریک ایک شخص شدید سردی کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

کھلے آسمان تلے دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شریک ہیں۔

(جاری ہے)

کشمور اور ڈیرہ بگٹی کی ضلعی انتظامیہ نے اتوار کی رات احتجاج ختم کرانے کے لئے شاہ زین بگٹی سے مذاکرات بھی کئے جو ناکام رہے۔ بگٹی مہاجرین کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت نہیں دی جاتی دھرنا ختم نہیں ہوگا۔دوسری جانب دھرنے کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے درمیان ٹریفک معطل ہے،قومی شاہراہ پر سیکڑوں گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئی ہیں، ہزاروں مسافر پریشان ہیں۔ ٹریفک میں پھنسے ڈرائیوروں اورٹرانسپورٹرز نے شاہ زین بگٹی سے دھرنا ختم کر نے کی اپیل کی ہے۔